اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان میں پانی کا شدید بحران پیدا کر سکتی ہیں‘ ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ملک بھر میں قائم 56 مختلف دفاتر سے حاصل کردہ ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں دریائے سندھ کے ٹیلٹا کے مقام پر گرمی کی لہروں اور درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان واضح طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے موجودہ صورتحال میں پاکستان کو شدید سمندری طوفانوں اور ساحلی علاقوں میں پانی چڑھ آنے کی وجہ سے سیم اور تھور جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے سب سے متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے اگر یہاں اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ چند برسوں میں مسائل اور بھی گھمبیر ہو سکتے۔