نیویارک (نیوزڈیسک)بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی مشہور امریکی کمپنی ’ٹیسلا موٹرز‘ نے ایسی بیٹریوں کی رونمائی کی ہے جن سے گھروں اور دکانوں میں بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے سربراہ الون مسک نے بتایا کہ ٹیسلا موٹرز ایسی بیٹریاں بنائے گی جو اپنے اندر شمسی توانائی جمع کر سکیں گی اور بجلی منقطع ہونے کی صورت میں گھروں اور دکانوں کو روشن رکھیں گی۔بیٹری کے استعمال سے صارفین اپنے گھروں کو بجلی کے نظام سے الگ کرنے اور ان دور دراز علاقوں میں اپنے لیے بجلی پیدا کر سکیں گے جہاں تک بجلی کی سپلائی کا کوئی نظام نہیں کمپنی کے مطابق امریکہ میں یہ بیٹریاں اس موسم گرما میں مہیا ہو جائیں گی۔توانائی کی دنیا میں ٹیسلا موٹرز کے اس اعلان کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹِو مسٹر مسک نے کہا کہ ان کی کمپنی کا نیا آلہ پوری دنیا میں برقی توانائی کے نظام کو تبدیل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔اس موقع پر کمپنی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ مضر اثرات سے پاک توانائی کا نیا نظام بنانے میں ٹیسلا انرجی کا یہ قدم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ماہرین کے مطابق لیتھیئم آئن سے بنی ہوئی دوبارہ چارج ہونے کی صلاحیت والی (ری چارجیبل) یہ بیٹریاں ان بیٹریوں سے زیادہ مختلف نہیں ہیں جو ٹیسلا موٹرز برقی توانائی سے چلنے والی کاروں میں استعمال کر رہی ہے۔توانائی کے اس نظام کو پاور وال کا نام دیا جا رہا ہے۔ ٹیسلا کے مطابق وہ گھروں اور دکانوں وغیرہ میں بجلی کا نظام نصب کرنے والی امریکی کپمنیوں کو 7 کلوواٹ آور والی بیٹری تین ہزار ڈالر ¾ 10 کلو واٹ آور والی بیٹری 3,500 ڈالر میں فراہم کرے گی۔
امریکی کمپنی کی گھروں اور بجلی کی ضرورت کو پورا کر نے کےلئے اہم ایجاد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































