اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیس بک پر خبروں کے لنک شیئر کرنے والوں کے لیے بری خبرہے کہ ایک نامعلوم خود کار سسٹم فیس بک پر شیئر کیے گئے نیوز لنک ختم کرنے لگا ہے۔گزشتہ روز دنیا بھر سے کئی لوگوں نے شکایت کی کہ فیس بک سے ان کی پوسٹس اور ان کے شیئر کیے ہوئے لنک ہٹائے جا رہے ہیں۔ ایک خودکار سسٹم صارفین کے شیئر کیے گئے لنک پر اپنی طرف سے تصاویر پوسٹ کر رہا تھا۔ اس معاملے پر سب سے پہلے فیس بک کے ڈیویلپر فورم پر شکایت کی گئی لیکن سٹاف کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ وائرس سسٹم کو پوری طرح توڑ چکا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے کئی نیوز لنک اور اپ ڈیٹس بھی فیس بک سے ہٹائی جا چکی ہیں۔ اس خود کار سسٹم کے متاثرہ صارفین جب کوئی لنک شیئر کرنے لگتے ہیں تو انہیں سکرین پر ایک پیغام موصول ہوتاہے کہ ”اس پوسٹ میں ایسا مواد ہے جو ہمارے سکیورٹی سسٹم کی طرف سے بلاک کیا جا چکا ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ غلطی سے ہوا ہے تو ہمیں مطلع کریں۔“متاثر ہونے والے ہزاروں افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف سینا ماشیک نے ٹویٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ فیس بک صارفین کی سکیورٹی کی جانب ایک اور قدم بڑھا رہا ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہوا، فیس بک اس سے قبل بھی اپنی سروس میں اس طرح کے مسائل کا سامنا کر چکا ہے۔ جنوری میں لیزرڈ سکواڈ نامی ہیکرز کے گروہ نے فیس بک کی ویب سائٹ ہیک کر لی تھی، اگرچہ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے اس بات کی تردید کرتے ہوئے اسے سروس میں عارضی تعطل قرار دیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں