جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کے بانی سٹیو جابز کے مرنے سے قبل آخری الفاظ کیا تھے؟جان کر آپ کو حیرت ہو گی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بانی سٹیو جابز کو ان کے تخلیقی ذہن اور خوب سے خوب کی جستجو نے تحقیق اور دریافت کا استعارہ بنادیا۔
انہوں نے اپنی زندگی علمی جستجو اور بنی نوع انسان کے لیے نہایت مفید ثابت ہونے والی دریافتیں کرتے ہوئے گزاری۔ جب اکتوبر 2011میں ان کی وفات ہوئی تو خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ ان کی بہن مونا سمپسن بھی ان کے سرہانے موجود تھیں۔ مونا کہتی ہیں کہ موت سے چند گھنٹے پہلے سٹیو نے اپنے بچوں اور اہلیہ پر ایک طویل نظر ڈالی اور پھر ان کے پیچھے خلا میں گھورتے ہوئے تین دفعہ پکارے ، ”اوہ واو، اوہ واو، اوہ واو “ اس کے بعد انکے حواس جاتے رہے اور چند گھنٹے بعد ان کی موت ہوگئی۔ اگرچہ سٹیو کے آخری الفاظ کا مطلب اور اس وقت ان کی ذہنی کیفیت کا اصل راز تو کسی انسان کو معلوم نہیں البتہ ان کے قریبی ساتھیوں کا خیال ہے کہ وہ دنیا سے رخصتی کے تجربے پر بھی کسی نئی دریافت کی طرح حیران اور متجسس تھے اور ایسے الفاظ ادا کر رہے تھے گویا کسی ننھے بچے کو کوئی نیا اور ان دیکھا منظر نظر آرہا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…