جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دکھائی نہ دینے والی موبائل ڈیوائسز کا دور، محض چند برس دور

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ(نیوزڈیسک)ویئرایبل یعنی جسم پر پہننے والی اور مستقبل قریب کی ہیئرایبل یعنی آواز سے کنٹرول ہونے والی ڈیوائس کو بھول جائیے، ماہرین کے مطابق موبائل ڈیوائسز میں مستقبل کی بڑی پیشرفت دراصل ڈس اپیئرایبل ڈیوائسز ہوں گی۔ایپل کی بازو پر باندھی جانے والی کمپیوٹر ڈیوائس، آئی واچ نے ان دنوں صارفین کی دلچسپی اپنی جانب مبذول کرا رکھی ہے۔ تاہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں جس تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور اس کے سائز میں کمی واقع ہو رہی ہے، ویئرایبل یا جسم پر باندھی جانے والی ڈیوائسز کے سائز میں بھی اسی تیزی سے کمی واقع ہوتی چلی جائے گی اور بعض ماہرین کے مطابق یہ اس حد تک چھوٹی ہو جائیں گی کہ کوئی انہیں دیکھ بھی نہیں سکے۔ اگلے پانچ سالوں کے دوران ہی واچ کی طرح کی ویئرایبل ڈیوائس کی جگہ ہیئرایبل یعنی سنائی دینے والی ڈیوائسز لے لیں گی۔ یہ ڈیوائسز ایسی چھوٹی کمپیوٹر چِپس اور سینسرز پر مشتمل ہوں گی جو آپ کے کان کے اندر ہی فِٹ ہو جائیں گی۔ اور پھر بات یہیں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے بعد ڈِس اپیئرایبل یا نظر نہ آنے والی ٹیکنالوجی کی باری ہو گی جو آپ کے کپڑوں اور یہاں تک کہ آپ کے جسم میں پوشیدہ ہو گی۔نکولاج ہیوڈ Nikolaj Hviid کے بقول، ”پانچ برسوں بعد جب ہم پیچھے م±ڑ کر دیکھیں گے تو وہ سب چیزیں جو اس وقت ہم استعمال کر رہے ہیں یہ محض ہمیں کھلونے لگیں گے۔“ ہیوڈ اسمارٹ ’ایئربڈز‘ یا کانوں میں لگائے جانے والے ہیڈ فون کی تیاری میں پیش پیش تھے۔ اس ہیڈ فون کو ڈیش Dash کا نام دیا گیا ہے۔اگلے تین برس کے اندر اندر ہیئر ایبل ڈیوائسز کی فروخت اسمارٹ واچز سے تجاوز کر جائے گیجرمن شہر میونخ میں قائم Bragi GmbH نامی کمپنی کا تیار کردہ ڈیش نامی یہ وائرلیس ہیڈ سیٹ ایک نظر نہ آنے والی ہیئرنگ ایڈ کی طرح کا ہے مگر اس میں ایک میوزک پلیئر موجود ہے جس میں چار گیگا بائٹ کی میموری موجود ہے، ایک مائیکروفون بھی جس کی مدد سے آپ فون کالز بھی کر سکتے ہیں اور کال وصول کرنے کے لیے صرف آپ کو اپنا سر مخصوص اندازے میں ہلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آپ کی پوزیشن، دل کی دھڑکن کی پیمائش اور جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کرنے والے سینسرز بھی موجود ہیں۔ٹیکنالوجی کے حوالے سے بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دیتے والے نِک ہ±ن Nick Hunn کے مطابق ڈیش دراصل ہیئرایبل ڈیوائسز کی محض ابتداء ہے۔ ان کی پیشگوئی ہے کہ اگلے تین برس کے اندر اندر ہیئر ایبل ڈیوائسز کی فروخت اسمارٹ واچز سے تجاوز کر جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…