اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اب ٹیپ ریکارڈر اور اسمارٹ فونز کے ذریعے ریکارڈنگ کو بھول جائیے کیوں کہ ڈزنی کے سائنسدانوں نے ایک یسا آلہ تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے آپ صرف چھو کر اپنی آواز کسی تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات وضاحت کے ساتھ بتائی گئی ہے کہ Ishen – Den – Shinn نامی اس صوتی نظام سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو ضرورت ہوگی کمپیوٹر سے منسلک ایک دستی مائیکروفون کی جو کہ آپ کے بولتے ہی آواز کو ریکارڈ کرنا شروع کرے گا اور کمپیوٹر اس محفوظ کی گئی آواز کو ایک بے ضرر لیکن ہائی وولٹیج میں تبدیل کر کے مائیکروفون میں واپس بھیج دے گا اور وہ مائیکروفون جس شخص کے ہاتھ میں ہوگا اس کا جسم آواز نشر کرنے والے آلے کے طور پر کام کرنا شروع کردے گا۔اس مائیک پر موجود وولٹیج کی وجہ سے اطراف میں ایک eletrostaic field وجود میں آجائے گی، نتیجاً جب وہ کسی بھی چیز یا کسی دوسرے شخص کے کان کو چھوئے گا تووہ چیز یا شخص ایک اسپیکر کے طور پر کام کرے گا اور پھر حرکیاتی لہریں پیدا ہونے کی وجہ سے وہ شخص ریکارڈ شدہ پیغام کو سن سکے گا۔