اسلام آباد(نیوزڈ یسک )ترقی یافتہ ممالک میں جہا ں ایک طرف جدید ٹیکنا لو جی کے حامل رو بو ٹس کے استعما ل سے روز مرہ زند گی کو آسا ن ترین بنایا جا رہا ہے وہیں اب ان رو بو ٹس سے اپاہج افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ بر طانیہ میں ایک معذور 42سالہ شخص کو بیٹری سے چلنے والے رو بوٹک سوٹ کی سہولت مہیا کی گئی ہے جس کی بدولت اب وہ دو با رہ سے چلنے پھر نے کے قابل ہو گیا ہے۔1993 ءمیں یہ شخص مو ٹر بائیک کے ایکسیڈنٹ میں ریڑھ کی ہڈی میں زخم آنے کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں کے ذریعے چلنے پھر نے سے مکمل طور پر محروم ہو گیا تھا لیکن اب وہ اس منفرد سوٹ کو پہن کر اس کے ساتھ منسلک رو بو ٹک ٹانگوں سے چلنے کے قابل ہو گیا جسے امریکہ میں تیار کیا گیا ہے۔