نیویارک(نیوزڈیسک ) جدید ٹیکنالوجی جہاں کام کو آسان اور تیزرفتار بناتی ہے وہیں اس میں ذرا سی خرابی سارے نظام کو ہی جام کردیتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا امریکن ایئر لائن کے ساتھ جس کے پائلٹ اور معاون پائیلٹ کے زیر استعمال آئی فون ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث کئی طیاروں کو گراو¿نڈ کرنا پڑا جب کہ اس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا۔امریکن ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پائلیٹوں کو پرواز میں مدد دینے والے ان کے ا?ئی پیڈ کے سافٹ ویئر میں خرابی سامنے آگئی جس کے باعث کئی طیاروں کو گراو¿نڈ کرنا پڑا جب کہ آئی پیڈ میں خرابی سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے بعد خرابی کو دورے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے پروازیں منسوخ ہونے پر مسافروں سے معذرت کی گئی ہے جب کہ سافٹ ویئرمیں خرابی کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ایئرلائن کمپنی نے 2013 میں کاغذی کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لے کاک پٹ میں یہ سوفٹ ویئر متعارف کرایا تھا جس سے کمپنی کو سالانہ 12 لاکھ ڈالر کی بچت ہوتی ہے۔