جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے اور مقبول ہونے والا مذہب اسلام کیوں؟تحقیقی رپورٹ

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کی جانے والی سماجی تحقیقات یہ ثابت کررہی ہیں کہ مذاہب عالم میں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے اور مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے۔ “dailyo.in”میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام سب سے زیادہ رفتار سے پھلنے پھولنے والا مذہب ہے بلکہ ان عوامل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو اسے دنیا بھر میں کسی بھی اور مذہب سے زیادہ رفتار سے پھیلا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام کے ماننے والوں مےں نوجوانوں کی تعداد دنیا کے سب مذاہب کی نسبت زیادہ ہے جبکہ مسلم خواتین میں شرح تولید بھی دیگر مذاہب کی خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ دنیا کے ہر خطے میں مسلمانوں کی اوسط عمر دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی نسبت کم ہے۔سب صحارن افریقہ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر تقریباً20سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 18سال ہے۔مغربی ایشیائ اور شمالی افریقہ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر 30سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 22سال ہے۔ شمالی امریکہ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر 38سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 28سال ہے۔ یورپ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر 40سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 31سال ہے۔ اگر عالمی اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو غیر مسلموں کی اوسط عمر 30سال جبکہ اسلام کو ماننے والوں کی اوسط عمر تقریبا ً22سال ہے۔اسی طرح دنیا کے ہر خطے میں مسلم خواتین میں شرح تولید دیگر مذاہب کی خواتین سے زیادہ ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق ہر غیر مسلم خاتون کے ہاں بچوں کی تعداد اوسطاً2.3ہے جبکہ اس کے برعکس ہر مسلمان خاتون کے ہاں یہ شرح اوسطاً 3.1 ہے۔ مسلمانوں کی نسبتاً زیادہ شرح تولید اور نوجوان آبادی کی بنائ پر دنیا بھر کے ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں

مزید پڑھئے:’’کریں گے اہل نظر ‘تازہ بستیاں آباد‘‘ سرگنگارام کی سمادھی!

کہ آنے والی چند دہائیوں کے دوران اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا اور اس کے پھیلا? کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہوگی کہ اس کے ماننے والے دنیا کے ہر خطے اور ہر کونے میں موجود ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…