جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک میسنجر سے اور بھی فائدہ اٹھائیں

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سمارٹ فونز آپریشنز میں فیس بک میسنجر کی اہمیت مسلمہ ہے۔ جب سے فیس بک سیٹنگز میں تبدیلی آئی ہے اور موبائل سے فیس بک ان باکس دیکھے جانے کی سہولت ختم کی گئی ہے، تب سے تقریباً ہر فیس بک یوزر کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہ رہا کہ وہ اپنے موبائل پر فیس بک میسنجر ڈاو¿ن لوڈ کرے۔ اس میسنجر کو بہتر طور پر استعمال میں لانے کیلئے کچھ مفید تجاویز پیش ہیں۔میسنجر ایپ اور آئی فون سیٹنگز دونوں کے ذریعے سے نوٹیفکیشنز کو مخصوص مدت کیلئے آف کیا جاسکتا ہے، اس طرح میسنجر کے نوٹیفیکیشنز کی آمد سے بار بار ہونے والی پریشانی سے نجات مل سکتی ہے۔ آئی فون میں میسنجر سیٹنگ کو تبدیل کرنے کیلئے سیٹنگز میں جائیں، اور ایپس لسٹ میں میسنجر کو کلک کریں۔ اس کے بعد نوٹفیکشن ونڈو ظاہر ہوگی جس میں اپنی سہولت کے اعتبار سے تبدیلی جاسکتی ہے۔ نوٹیفکیشنز آف کرنے کی سب سے شاندار بات یہ ہے کہ صرف محدود مدت کیلئے بھی آف کئے جاسکتے ہیں ، جس کے بعد یہ دوبارہ سے آنا شروع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ میسنجر میں جاری تمام کنورسیشنز کیلئے بھی نوٹفیشکیشنز کو آف کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک میسنجر کسی ایک خاص میسج کو ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ جس مسج کو ڈیلیٹ کرنا مقصود ہو، اسے تھوڑی دیر تک پریس کریں، ڈیلیٹ کی آپشن ظاہر ہوگی جس پریس کرنے سے مسج ڈیلیٹ ہوجائے گا تاہم یاد رہے کہ ایک بار ڈیلیٹ ہونے کے بعد مسج کو دوبارہ واپس نہیں لایا جاسکتا ہے۔فیس بک میسنجر نے بہانے باز افراد کا یہ بہانہ ختم کردیا ہے، کہ انہوں نے مسج نہیں دیکھا ہے۔ اب مسج کے ارسال ہونے اور پڑھے جانے تک ہر مرحلے پر فیس بک ارسال کنندہ کو باخبر رکھتا ہے۔ ترسیل کے مرحلے میں موجود پیغام کیلئے نیلے لکیر سے بنا دائرہ بنا آتا ہے، اس دائرے میں جب درست کا نشانہ بنا آجائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیغام ارسال ہوگیا۔ جب یہ دائرہ نیلے رنگ سے بھرجائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وصول کنندہ کے موبائل کو یہ پیغام پہنچ گیا اور جب وصول کنندہ یہ پیغام پڑھ لیتا ہے تو پھر اس کی ننھی سی تصویر پیغام کے ہمراہ ابھر آتی ہے۔فیس بک میسنجر لوکیشن سروس بھی مہیا کرتا ہے۔ اس سروس کی بدولت گوگل میپ کے ذریعے اس مقام کا جائزہ لیا جاسکتا ہے جہاں سے کوئی فرد آپ کو میسج بھیج رہا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ سیٹنگز میں لوکیشن سروس آن کی جائے۔ اس کیلئے سیٹنگز میں جا کے پرائیویسی سے لوکیشن سروس تک جایا جاسکتا ہے۔ اسے ایک بار ایکٹی ویٹ کرنے کے بعد میسنجر ایپ سے ہی آسانی سے آن یا آف کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھئے:ماہرین نے ”دمے“ کو شروع کرنے والے مخصوص خلیات تلاش کرلیے

ہر پیغام کے نیچے موجود تیر کا نشان اس سروس کے آن ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، اسے ہی ٹیپ کرنے سے یہ سروس بند کی جاسکتی ہے۔کسی بھی من پسند گروپ سے کی جانے والی چیٹس تک فوری رسائی کیلئے اسے گروپ ٹیب کے نیچے پن کیا جاسکتا ہے۔ ٹیب کو اوپن کریں پھر سکرین کے دائیں جانب آنے والی پن کی آپشن کو کلک کریں۔ من پسند گروپ چیٹ منتخب کریں اور پھر اسے پن کرلیں۔ چیٹ سے جا کے گروپ کا نام بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ نام تبدیل کرنے گروپ کے نام میں چیٹ میں شامل افراد کے فیس بک یوزر نیم کی جگہ پر گروپ نیم ظاہر ہوگا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…