اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

سائبرکرائم بل ۔۔گوگل کاآن لائن صحافت کی ترویج کافیصلہ

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 150 ملین یورو مالیت کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان میں سائبرکرائم بل لایاجارہاہے جس میں صحافت بھی زد میں آنے کاخدشہ ظاہرکیاجارہے جبکہ گوگل یورپ کے آٹھ پبلشرز کے تعاون کے ساتھ آن لائن جرنلزم کے فروغ کے لیے کام کاآغازکرے گا۔گوگل کے ٹاپ ایگزیکٹیو نے آج 28 اپریل کو لندن میں بتایا کہ ’ڈیجیٹل نیوز انیشی ایٹیو‘ نامی اس منصوبے کا مقصد ’ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے اعلیٰ معیار کی صحافت کو فروغ دینا ہے“۔اس منصوبے کے تحت گوگل کمپنی ایسے نئی مصنوعات تیار کرے گی جن کا مقصد ’نیوز ٹریفک‘ میں اضافہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹریننگ اور صحافت سے متعلق صنعت میں تحقیق کے علاوہ ڈیجیٹل جرنلزم میں جدت لانے کے لیے بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔گوگل کے یورپ میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے سربراہ کارلو ڈی اسارو بائیونڈو کے مطابق، ”گوگل ہمیشہ سے نیوز انڈسٹری کے ساتھ ایک دوست اور پارٹنر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔“ فنانشل ٹائمز ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کے دوران میڈیا سربراہوں کے ساتھ خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا، ”کئی برسوں سے نیوز اور نیوز انڈسٹری کے ساتھ ہمارے تعلق کو درست طور پر نہیں سمجھا جا رہا۔“ ان کا مزید کہنا تھا، ”خبروں کے لیے زیادہ پائیدار ماڈلز کی تلاش کی مشترکہ کوشش میں ہم بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔“نیوز پبلشرز کی طرف سے طویل عرصے سے یہ شکایت کی جاتی رہی ہے کہ گوگل کی نیوز سروس، نیوز میڈیا ویب سائٹس پر آنے والی ٹریفک کو اڑا لے جاتا ہے اور کمپنیوں کو ایک طرح سے مجبور کرتا ہے کہ وہ نیوز پیپرز کی بجائے اس کے سرچ انجن کے لیے اشتہارات چلائیں۔ تاہم ڈی اسارو کا کہنا تھا، ”سرچ اور نیوز کے ذریعے ہم ہر ماہ مفت میں 10 بلین وزٹس عالمی سطح پر پبلشرز کو فراہم کرتے ہیں۔“ رواں ماہ کے شروع میں یورپی یونین نے باقاعدہ طور پر گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے سرچ انجن کی شہرت کو غلط طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کے معروف اینڈرائڈ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کے خلاف ایک حساس تفتیشی عمل کا حکم دیا تھا۔گوگل اپنے اس نئے منصوبے پر اگلے تین برسوں کے دوران ڈیڑھ سو ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس منصوبے میں برطانوی اخبار فنانشئل ٹائمز اور گارڈین کے علاوہ جرمن اخبار ڈی سائٹ، فرانسیسی اخبار لی ایشو اور ہسپانوی اخبار ایل پائیس بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…