اسلام آباد (اسلام آباد) ایپل کمپنی جو کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نا کی حامل ہے اور جس کی پراڈکٹس مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ بک جاتی ہیں۔ ایپل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے اس کے منافع میں اس سال 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اپیل کے مطابق اس کی محصولات گذشتہ برس کی نسبت 27 فیصد اضافے کے ساتھ اس سال بڑھ کر 58 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ساڑھے انیس کھرب ڈالر کا ریکارڈ کیش ہے۔ ایپل کے مطابق آئی فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاہم آئی پیڈ کے فروخت میں کمی آئی ہے۔ اپیل اب تک چھ کروڑ سے زیادہ آئی فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہے اور یہ تعداد تجزیہ کاروں اور ماہرین کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ تاہم ایپل کے آئی پیڈ کی فروخت سست روی کا شکار رہی ہے اورکمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک کروڑ 26 لاکھ آئی پیڈ فروخت ہوئے جو پچھلے سال اسی مدت میں آئی پیڈ کی فروخت سے 23 فیصد کم ہے۔ ایک بیان میں ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم ک±ک نے کہا ’ہم آئی فون، میک اور ایپ سٹور سے ہونے والی فروخت میں مسلسل اسحتکام سے بہت خوش ہیں اور اسی وجہ سے مارچ کی سہ ماہی میں بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ ایپل کمپنی نے اپنی مخصوص گھڑیاں گذشتہ جمعے سے صارفین کو ارسال کرنا شروع کیا