جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جاپانی ٹرین، دوران سفر چھ سو کلومیٹر زیادہ کی رفتار سے سفر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جاپان میں ایک ٹرین نے اپنے آزمائشی سفر کے دوران چھ سو کلومیٹر زیادہ کی رفتار سے سفر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔جاپانی ریلوے کے مطابق یہ ریکارڈ سات بوگیوں پر مشتمل ’میگلیو‘ ٹرین نے ماو¿نٹ فیوجی کے نزدیک منگل کو اس وقت بنایا جب اس نے 603 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین تقریباً 11 سیکنڈ تک چھ سو کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے سفر کرتی رہی۔اس سے قبل ٹرین کی تیز ترین رفتار کا ریکارڈ ایسی ہی ایک ٹرین کا تھا جس نے گذشتہ ہفتے ہی 590 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر کے 2003 میں قائم کیا گیا ریکارڈ توڑا تھا۔میگلیو‘ دراصل میگنیٹک لیویٹیشن کا مخفف ہے اور یہ ٹرین برقی چارج شدہ مقناطیسوں کی قوت کی مدد سے پٹڑی سے چار انچ اوپر معلق ہو کر سفر کرتی ہے۔جاپانی ریلوے کے حکام سنہ 2027 تک اس ٹرین کو عام استعمال کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلی ٹرین ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلائی جائے گی۔’میگلیو‘ ٹرین کے لیے مقررہ حدِ رفتار 500 کلومیٹر رکھی جائے گی اور یہ ان دونوں شہروں کے درمیان 286 کلومیٹر کا فاصلہ 40 منٹ میں طے کرے گی۔اس وقت جاپان میں تیز ترین بلٹ ٹرین یہ فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے کے قریب وقت میں طے کرتی ہے۔میگلیو‘ ٹرین کے منصوبے پر جاپانی حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور صرف ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان یہ ٹرین چلانے کے منصوبے پر 100 ارب ڈالر کے قریب اخراجات آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…