اسلام آباد (نیوزڈیسک )معروف سرچ انجن ”گوگل“ سرچ کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے جس کے بعد ”موبائل فرینڈلی“ یعنی موبائل آلات پر صحیح طریقے سے چلنے والی ویب سائٹس کو ترجیح دی جائے گی۔
گوگل انتظامیہ کے مطابق دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد اب موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے مختلف چیزیں سرچ کرتے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ سائٹس ایسی ہوں جنھیں لوگ اپنے موبائل آلات پر آسانی سے پڑھ سکیں لہٰذا 21 اپریل سے جب صارفین گوگل پر کوئی چیز سرچ کریں گے تو جو سائٹس موبائل فرینڈلی ہوں گی وہ سرچ میں پہلے نظر آئیں گی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گوگل ویب سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے کے لئے ”ڈویلپر ٹول“ کی سہولت بھی دے رہا ہے جو سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔واضح رہے کہ کسی ویب سائٹ کے موبائل فرینڈلی ہونے کے لئے لکھائی کا سائز اور موبائل کی اسکرین پر اس کا پورا آنا سمیت کچھ چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔
موبائل فرینڈلی ،سائٹس کو ترجیح دینے کا فیصلہ
21
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں