‘زمین کے خاتمے میں 1000 سال باقی

16  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )  برطانیہ کے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان کے لیے ایک ہزار سال سے زیادہ اس زمین میں رہنے کے لیے گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اپنی بقا چاہتا ہے تو اسے ایک ہزارسال کے اندر اندر کسی دوسرے سیارے پر بستیاں بسانی ہوں گی، ورنہ کرۂ ارض سے نوعِ انسانی کا نام ونشان مٹ جائے گا۔

معروف طبیعات دان اسٹیفن ہاکنگ نے پچھلے ہفتے سڈنی کے اوپیرا ہاؤس میں عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوعِ انسانی کو زمین پر مزید ایک ہزار سال تک رہنے کی مُہلت ہے۔ اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ ایک ہزار سال میں کوئی نئی دنیا آباد کرتا ہے یا فنا کا انتظار کرتا ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ کا خیال ہے کہ سیارہ زمین کی عمر ایک ہزار سال سے زیادہ نہیں رہ گئی ہے، اس لیے انہوں نے نوعِ انسانی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک ہزارسال کے عرصے میں کسی اور سیارے پر انسانی آبادی کا بندوبست کرلیں ورنہ کائنات سے ان کا نام و نشان معدوم ہوجائے گا۔ ان کے اس دعوے نے سائنسدانوں کے لیے کئی نئے سوالات پیدا کیے ہیں تاہم ابھی تک اس کے دعوے کی تائید یا مخالفت میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان نیچے دیکھنے کے بجائے اوپر دیکھے اور نئے سیارے تلاش کرے۔ یاد رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ اس سے قبل فروری میں بھی اسی طرح کا ایک بیان دے چکے ہیں۔ اس وقت بھی ان کا کہنا تھا کہ انسان کوبہرحال اپنی بقاکے لیے ایک نئی دنیا بسانی ہوگی کیونکہ سیارہ زمین اب زیادہ عرصے تک اس کی میزبانی نہیں کرسکے گی۔ اسٹیفن ہاکنگ نے کیمبرج ونیورسٹی میں قائم اپنے دفتر سے سڈنی کے اوپیرا ہاؤس کے اجتماع سے خطاب کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…