ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

برطانوی ماہرین نے کم بجلی سے روشن ہونے والا سستا بلب تیار کرلیا

datetime 29  مارچ‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی ماہرین نے کم بجلی سے روشن ہونے والا سستا بلب تیار کرلیا جو رواں سال کے آخر تک فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مانچسٹر یونیورسٹی میں تیار کئے گئے اس بلب میں کاربن کی نئی قسم ”گریفین“ کااستعمال کیا گیا ہے، اسے کینیڈا کی مالی مدد سے چلنے والی کمپنی گریفین لائٹننگ نے بنایا ہے اسی مناسبت سے اسے ”گریفین بلب“ کا نام دیا گیا ہے جو عام ایل ای ڈی بلب کی نسبت سستا اور زیادہ عرصے تک قابل استعمال رہنے کے علاوہ 10 فیصد تک کم بجلی خرچ کرتا ہے۔بلب بنانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر پروفیسر بیلی کا کہنا ہے کہ گریفین کی پتلی سی تہہ فولاد سے کئی گنا مضبوط ہوتی ہونے کے علاوہ بجلی اور گرمی کا موثر طریقے سے استعمال کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ برطانیہ اس شعبے میں مرکزی مقام حاصل کرنے کے لیے چین اور جنوبی کوریا کا بھر پور مقابلہ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…