نیویارک (نیوز ڈیسک )ہیکرز نے تیس سے زائد ممالک میں ایک سو سے زائد بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کمپیوٹر تک رسائل حال کرتے ہوئے ایک بلین ڈالر چرا لئے ہیں ۔کمپیوٹر سکیورٹی کی کمپنی کیپسر سکی لیب اندازہ ہے کہ 2013 سے شروع ہونے والے یہ سائبر حملے اب بھی جاری ہیں اور ان میں اندازً ایک ارب ڈالر کی رقم چر ائی گئی ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حملوں کے پیچھے روس ، یو کرائن اور چین سے تعلق رکھنے والے سائبر مجرموں کا ہاتھ ہے ۔ کیپسر سکی کا کہنا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے انٹر پول اور یورو پول کے ساتھ مل کرکام کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ حملے روس ، جر منی امر یکہ چین یو کرائن اور کنیڈا سمیت 30 ممالک میں کئے گئے کیپسر کے مطابق ان حملوں میں نئی بات یہ ہے کہ سائبر مجرموں نے صارفین کو ہدف بنانے کی بجائے رقم چرانے کے لیے براہ راست بینک کو ہی نشانا بنایا ہے