یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ کی پْراسرار موت
پشاور(این این آئی)پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سال کی طالبہ پْراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔










































