جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے

datetime 24  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گل پلازہ سانحے میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ۔خاتون نے بتایا کہ میری دکان بیسمنٹ میں تھی جس میں بعد میں آگ لگی، میں دکان پر تھی عام دنوں کی بہ نسبت ہفتے کی رات کو بہت رش ہوتا ہے، دو ایونٹس عید اور شادیوں کے آرہے تھے تو لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تھوڑا تھوڑا کرکے سامان جمع کررہے تھے، کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو گل پلازہ نہیں جاتا ہو سب کو معلوم ہے کہ وہاں پر کتنی قیمتی چیزیں ملتی ہیں جو مناسب قیمت پر مل جاتی ہیں۔

دکان کی مالک خاتون نے بتایا کہ جب گل پلازہ بند ہونے کا وقت ہوتا ہے تو اعلان ہوتا ہے ہم سامان سمیٹ رہے تھے دس بجکر 7 منٹ پر آوازیں آئیں کہ آگ لگ گئی ہے بیسمنٹ میں بہت زیادہ دھواں بھر گیا تھا ہم لوگ وہاں سے بھاگے ہیں، دھواں اتنا تھا کہ سامنے موجود شخص بھی نظر نہیں آرہا تھا۔خاتون نے بتایا کہ جب دس بجکر 20 منٹ پر ہم باہر نکلے ہیں تو اتنی آگ تھی کہ بجھ کر نہیں دے رہی تھی، گیٹ نمبر نمبر تین سے جو آگ لگی ہے وہ گیٹ نمبر ون تک پھیلتی جارہی تھی، لوگ کہہ رہے ہیں کہ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اگر ایسا ہوتا تو دو سے تین دکانوں کو نقصان پہنچتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی اس وجہ سے بچ گئی کہ بروقت باہر نکل گئے اس کے بعد ہمیں چیزیں بچانے کے لیے جانے نہیں دیا گیا، کراچی میں لوٹ مار کی وجہ سے میں زیادہ پیسے دکان میں ہی رکھتی تھی، دکان کے ساتھ میری تمام جمع پونجی جل کر راکھ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…