بلاول بھٹو سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی ۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن بھی موجود تھیں ۔