جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی پاکستان کیخلاف کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے عزائم سامنے آ گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی پاکستان کیخلاف کی گئی جنگ کی منصوبہ بندی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے عزائم سامنے آ گئے ہیں جس کا مقصد اچانک حملہ کرنا تھا۔کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھارتی نظریہ 2004ء میں بھارتی جرنیل سندر جی کے اس منصوبے کی ناکامی کے بعد سامنے آیا جس کے تحت وہ ستلج کے جوب سے حملہ کر کے افواج پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اور پھر اسے شکست سے دوچار کرنا چاہتے تھے۔کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے مطابق بھارتی منصوبہ یہ ہے کہ بہت سارے پیمانے پر عسکری کارروائیوں کا آغاز بیک وقت کیا جائے اور حملہ کرنے والی بھارتی فوج ہر حوالے سے مسلح و تیار ہو۔بھارتی جنگی ماہرین کے خیال میں بیک وقت کم از کم 8 بڑے محاذ کھولنا ضروری ہے تاکہ پاک فوج کو تقسیم کیا جا سکے ، اس طرح بھارتی بحریہ ساحلی علاقوں سے حملہ آور ہوگی۔بھارت کے اس جنگی نظرئیے کولڈ سٹارٹ کا اہم پہلو اچانک اور بھرپور حملہ کر کے مخالف کو چونکا دینا ہے، منصوبہ بندی کے تحت ایسے علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو فوجی اور سول حوالے سے زیادہ اہمیت کے حامل نہ ہوں تاکہ پاکستان فوری طور پر ایٹمی آپشن استعمال نہ کرسکے اور روایتی جنگ میں الجھ کر رہ جائے۔بھارتی جنگی نظریئے میں یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو کچھ اس طرح نشانہ بنائے گا کہ پاکستان کو جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا جواز نہ مل سکے۔مگر جنرل راحیل شریف نے بھارت کی اس سازشی اور مکارانہ ذہنیت کا “ہم تیار ہیں” کہہ کر ایسا جواب دیا کہ اسے اس طرح کی مہم جوئی سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…