لاہور(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمتی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس جگاٹیکس ہے ہماری پارٹی کی لیگل ٹیم ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب کے تمام ضلعوں کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جس ضلع میں نہ جا سکا وہاں سینئر قیادت میری نمائندگی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کے مطابق کسانوں پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگ سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جلد کسان کنونشن کا اعلان کیا جائے گا۔پارٹی مٰیں اتحاد ہوگا تو آخری فتح عوام کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ارکان نے استعفی نہ دیا تو احتجاج کریں گے۔