جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی، رشتہ دینے سے انکار پر سی سی ڈی اہلکار کا خاتون پر تشدد

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں تعینات اہلکار نے رشتہ دینے سے انکار پر راستہ روک کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اہلکار نے سرعام خاتون کو تھپڑ مارے اور اسلحے کی نوک پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ریجنل پولیس آفیسر سی سی ڈی راولپنڈی حسن جہانگیر وٹو نے بلال نامی اہلکار کو معطل کردیا، جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفتیش جاری ہے۔خاتون کے مطابق وہ نتھہ چھتر کی رہائشی ہے، 13 اگست کو شام 5 بجے اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر دولتالہ سے اپنے گھر جارہی تھی۔

راستے میں بن کمال شاہ کے قریب بلال ولد صفدر نے رکشہ روک کر والدہ اور بیٹی کے سامنے اس کے منہ پر تھپڑ مارے۔خاتون کے مطابق ملزم نے نازیبا گالیاں دیں اور پسٹل نکال کر اسے اور اس کی بیٹی کو جان سے مارنے اور عزت خراب کرنے کی دھمکیاں دیں، موقع پر موجود رکشہ ڈرائیور نے ان کی جان بچائی۔خاتون نے بتایا کہ وجہ عناد یہ ہے کہ بلال نے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…