منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں بڑی تعداد میں پاکستانی ڈی پورٹ

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔

پاکستان سے باہر جاکر بھیک مانگنے کے الزام میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے کی غرض سے بیرون ملک جانے والے 49 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا،اعداد و شمار کے مطابق 2025 سے 2026 کے دوران سب سے زیادہ 897 پاکستانی سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے 22، عراق اور عمان سے 11،11، قطر سے 5 جبکہ بحرین اور ملائیشیا سے ایک، ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک بھیک مانگنے کے شبہے میں سعودی عرب جانے والے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین جانے والے 7 جبکہ متحدہ عرب امارات اور قطر جانے والے 5،5 مسافروں کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔عمان جانے والے 4، ملائیشیا جانے والے 3 جبکہ آذربائیجان، ازبکستان، انڈونیشیا اور ترکیہ جانے والے ایک، ایک مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے تمام مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…