جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، خصوصی رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی رپورٹ مرتب کرلی،

جس میں واردات کی منصوبہ بندی، ملزمان کی نقل و حرکت اور فائرنگ کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز ریحان، فیاض بٹ اور طارق نے شام 6بج کر 38منٹ پر بادامی باغ میں فائرنگ کی۔ پیشے خان چوک کے قریب ملزمان نے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ حملے میں کلاشنکوف استعمال کی گئی۔رپورٹ کے مطابق واردات کے بعد ملزمان رکشے میں سوار ہوئے اور تقریباً 16کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آگے بڑھے۔ ٹارگٹ کلرز رات 7بج کر 59منٹ اور 7 سیکنڈ پر کالعدم تنظیم کے مرکز کے باہر پہنچے۔پولیس کے مطابق باپ بیٹے سمیت تین ملزمان نے 7بج کر 59منٹ اور 27سیکنڈ پر پیٹرول پمپ پر موجود کانسٹیبل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ کانسٹیبل کے گرنے کے بعد ایک مسلح ٹارگٹ کلر اس کے اوپر کھڑا ہوکر فائرنگ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملتان روڈ سے فرار ہوتے ہوئے ٹارگٹ کلر ریحان نے رات 7بج کر 59منٹ اور 44سیکنڈ پر سڑک پر ہوائی فائرنگ کی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق رات 9بج کر 3منٹ پر ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کی حتمی لوکیشن بھی ٹریک کرلی گئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئیں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے وقت اور مقامات کا پہلے سے تعین کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹارگٹ کلرز کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…