جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

مذاکرات کے مثبت نتیجے کا بہت زیادہ امکان ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں مذاکرات کے مثبت نتیجے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مذاکرات کا ماحول بن رہا ہے، سہیل آفریدی سے گزارش ہے اپنا لہجہ سخت نہ کریں، حکومت سے گزارش کی مذاکرات میں کامیابی کیلئے کوٹ لکھپت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیرول پر رہا کریں، حکومتی لوگوں سے بات کی تو انھوں نے بھی اتفاق کیا کہ پرانے لوگوں کو لانا چاہیے۔سینئر سیاستدان نے کہاکہ تینوں فریق چاہیں گے تو ہی سیاسی درجہ حرارت نیچے آئیگا، تین سال سے ٹوئٹر پر بیٹھے لوگ اپنے نام بدل بد کر ٹوئٹ کرتے ہیں، تین سال مین پی ٹی آئی کا انقلاب آجاتا تو بات چیت کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میراخیال ہے حکومت بھی چاہتی ہے کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے، جب ہم نے بات چیت کی کوشش شروع کی توسب نے کہا موقع دینا چاہیے۔سابق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جب ڈائیلاگ کمیٹی بنائی تو اچھی بات ہے پورے پاکستان میں اس پر بات ہورہی ہے، یہ سب سے اچھا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان مذاکرات کیلئے آگے آئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کامسئلہ یہ ہے کہ بانی کو اچھے سینہیں جانتے۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں پارٹی میں کوئی قابل نہیں اس لئے اختیار باہر کے لوگوں کو دیا، اسد قیصر اور تحریک تحفظ پاکستان کو کہا ہے کوٹ لکھپت کے لوگوں کوشامل کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے فواد چوہدری، عمران اسماعیل یا کوٹ لکھپت والے آئے تو ہمارا کیا بنے گا، بات چیت کیلئے قدم بڑھانا بہت اچھا آغاز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…