اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی کے فوج کے انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں آگ لگی ہوئی اور دھواں اٹھ رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کردی اور پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فوج کے حملوں کوپسپا کررہی ہے۔پاک فوج نے عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا اور پاک فضائیہ بھرپور جواب دے رہی ہے۔