ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دلہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں نوجوان کی شادی اس کی منگیتر کے بجائے اس کی 45 سالہ بیوہ والدہ سے کرا دی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ 31 مارچ کو برہم پوری کے علاقے میں پیش آیا۔متاثرہ نوجوان محمد عظیم، جو برہم پوری کا رہائشی ہے، نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی نسبت شاملی کی رہائشی منتشہ سے طے کی گئی تھی۔

یہ رشتہ عظیم کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کے ذریعے طے پایا تھا۔ نکاح کی رسم کے دوران مولوی نے دلہن کے طور پر “طاہرہ” کا نام لیا، جسے عظیم نے منتشہ کا دوسرا نام سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔نکاح مکمل ہونے کے بعد جب دلہن کا چہرہ سامنے آیا تو عظیم کو شدید دھچکا لگا، کیونکہ نکاح اس کی منگیتر کے بجائے اس کی تقریباً 45 سالہ بیوہ والدہ طاہرہ سے ہو چکا تھا۔عظیم کا کہنا ہے کہ اس نکاح کے دوران 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا تھا۔ جب اس نے دھوکہ دہی پر احتجاج کیا تو اس کے بھائی ندیم اور بھابھی نے مبینہ طور پر اسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

بعد میں عظیم نے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی، تاہم برہم پوری کے سی او سومیہ استھانہ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پا گیا ہے، اور عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے۔ متاثرہ نوجوان نے واضح کیا ہے کہ اب وہ اس حوالے سے مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…