پشاور (این این آئی)پشاور پولیس نے حیات آباد کے علاقے میں گھروں پر حملے کرنے والے اوباش ٹک ٹاکرز گرفتارکرلئے، بعد ازاں ملزمان کو والدین کی ضمانت ،معافی نامے پر رہا کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر پتھر گروپ حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتا اور گھروں کے شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے تھے۔
عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں، دروازوں پر پتھراو کرنے میں ملوث اوباش نوجوانوں کا گروہ کو حراست میں لے لیاجنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی جس کے بعد تمام لڑکوں کے والدین اور ورثا کو تھانہ طلب کرکے ان کے بچوں کی جانب سے تحریری معافی نامہ دینے کے بعد انہیں والدین کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔