رانی پور(این این آئی) باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ کے گمس ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کیلئے 20 سالہ مقدس نے آپریشن کرایا لیکن لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔
ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈونر بیٹی 20 سالہ مقدس جان کی بازی ہار گئی، ڈونر بیٹی کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹرز کہتے رہے بچی ٹھیک ہوجائے گی، ڈاکٹرز نے رات 2 بجے فون کر کے کہا بچی کو آ کر لے کر جاؤ۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شجاع آباد جا کر تدفین کی، بیٹی کی موت کا سن کر بیمار باپ کی بھی طبیعت خراب ہونے لگی۔ڈائریکٹر گمس ہسپتال ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کہا کہ واقعے کا علم نہیں ہے، آگاہی لے کر مؤقف دے سکتا ہوں، 200 آپریشن میں ایک کیس ایسا ہو جاتا ہے۔