پتوکی(این این آئی)پتوکی ظالم شوہر کا اپنی بیوی پر تشدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ملزم کیخلاف مقدمہ درج پولیس ملزم سے ساز باز ملزم فرار خاتون عدم تحفظ کا شکار وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
پتوکی کے علاقہ تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ محلہ رسول پورہ میں ملزم ظالم شوہر مصطفی نے اپنی بیوی فرزانہ بی بی سے گھر کے اصل کاغذات مانگے نہ دینے پر ملزم نے اپنی بیوی کو تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او قصور نے نوٹس لیا اور تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی پولیس ملزم سے ساز باز ہوگئی تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے ۔