اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکرگڑھ آمد کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شکرگڑھ میں نجی اسکولوں کے مالکان کو 18 فروری کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت زبانی طور پر دی گئی ہے۔ اس ہدایت کے پیش نظر اسکول مالکان نے طلباء کے والدین کو چھٹی کی اطلاع بذریعہ پیغام پہنچا دی۔
دوسری جانب، نہم اور دہم جماعت کے امتحانات مقررہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور ان کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 18 فروری کو ضلع نارووال کے دورے کے دوران مختلف میگا پراجیکٹس اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کے معائنے کے علاوہ ایک عوامی جلسے میں بھی شرکت کریں گی۔