لاہور( این این آئی)شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور قیمت میں مزید 2 روپے فی کلوگرام اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی مزید 2 روپے مہنگی ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 152 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ پرچون سطح پر چینی 155 روپے سے 157 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔