لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت میں ایک زیر تعمیر گھر سے تھیلی میں بند زندہ نومولود بچی برآمد ہوئی۔ریسکیو 1122کے مطابق گجومتہ چوک ایل ڈی اے روڈ سے ایک زندہ نومولود بچی کے ملنے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ ریسکیو اہل کاروں کو بچی ایک بورے تھیلے میں ملی جو کہ زندہ تھی۔
بچی کو چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دریں اثنا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نومولود بچی برآمد ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو نومولود بچی کو فوری طور پر تحویل میں لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نومولود بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نومولود بچی کی بہترین نگہداشت اور پرورش کی جائے گی۔