اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کی صدارت علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف ماضی میں متحرک گروپ نے بانء پی ٹی آئی کو مبینہ شکایات لگائیں۔گروپ میں شامل افراد نے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ذرائع کے مطابق عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر، مشال یوسفزئی قاضی انور ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء مبینہ شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، علی امین گنڈاپور نے بانء پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی، ان پر دو عہدوں کا بوجھ تھا، وہ بحیثیت وزیرِ اعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔

صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف اتنا کہا تھا کہ احتساب کا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرے کہنے پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی، بانء پی ٹی آئی کو وزیرِ اعلیٰ کے خلاف کوئی شکایات نہیں کی، جیند اکبر کو بانء پی ٹی آئی نے صوبائی صدر مقرر کیا ہیقاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نہیں جانتا وزیرِ اعلیٰ سے صوبائی صدرات لے کر جنید اکبر کو کیوں دی گئی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بلامقابلہ خیبر پختون خوا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…