بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پریانکا نے پہنا 140 قیراط ہیروں پر مشتمل دنیا کا قیمتی ترین ہار، قیمت آپ کے ہوش اڑا دیگی

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے مخصوص فیشن سینس کی بدولت بھی خاصی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مختلف ایونٹس میں پریانکا کو بولڈ اور منفرد فیشن کے ساتھ مہنگی ترین جیولری پہنے بھی دیکھا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل اٹلی کی معروف اور مہنگی ترین جیولری کمپنی بلغاری کی روم میں منائی گئی 140 ویں سالگرہ پر پریانکا نے بھی برانڈ کی جیولری پہن کر کیٹ واک کی۔اس ایونٹ میں بلغاری کی ایمبیسیڈر اور اداکارہ پریانکاکا ایک خوبصورت مغربی لباس پر گلے میں چمکتا ہار بھی مداحوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کیلئے پریانکا کے گلے میں پڑا ہار دنیا کے سب سے مشہور لگڑری جیولری برانڈ بلغاری کی رومن کلیکشن کا حصہ ہے، ہار میں خوبصورت ڈیزائن کے 7 بڑے اور ان کے ساتھ ہی جڑے چھوٹے سائز کے کئی جگمگاتے ہیرے موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاری کا یہ قیمتی ہار 140 قیراط ہیروں سے تیار کیا گیا ہے اور یہی خاصیت اس ہار کو اب تک کے سب سے قیمتی ہاروں میں سے ایک بناتی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ اس خوبصورت ہار کی قیمت 40 ملین یورو ( 3 ارب 53 کروڑ سے زائد بھارتی روپے)ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…