ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

یوپی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 5 بہنیں جھلس گئیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں کیماڑی کے علاقے میں گھر میں یوپی ایس میں آگ لگنے سے بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، حادثے میں 5 بہنیں جھلس کر زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کیماڑی کچھی پاڑہ میں گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا، آگ کی شدت دیکھ کر اہلخانہ سمجھے کے سلنڈر پھٹا ہے۔

فائر بریگیڈ کے آگ بجھانے کے بعد پولیس نے متاثرہ گھر کا مشاہدہ کیا تو گھر میں سلینڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔آتشزدگی میں پانچ بہنیں زخمی ہوئی ہیں، جن کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، زخمی بچیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد دی گئی، زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں بچیوں میں تین سال کی عشاء ، پانچ سال کی علیشاہ، سات سال کی مناہل، نو سال کی تعبیر اور گیارہ سال کی عائزہ شامل ہیں، زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…