اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔پی ٹی آئی کے جاری احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اب لیڈر بننے کا خواب دیکھنے لگی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ مظاہرین اسلام آباد میں بیٹھ گئے تو ملک کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔