منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

میاں بیوی کا خوبصورت رشتہ جوائنٹ فیملی سسٹم کی وجہ سے برباد ہو گیا’ مولانا طارق جمیل

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے مشترکہ خاندانی نظام کی مخالفت کر دی جس پر مختلف طبقوں کی طرف سے مختلف تبصرے جاری ہیں۔مولانا طارق جمیل کے ایک بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اْنہیں ہمارے معاشرے میں عام مشترکہ خاندانی نظام کے خلاف بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔اْنہوں نے کہا ہے کہ اس کائنات کا سب سے خوبصورت رشتہ میاں بیوی کا ہے جس کی اہمیت والدین اور اولاد سے بھی زیادہ ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ یہ اتنا خوبصورت رشتہ جوائنٹ فیملی سسٹم کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گیا ہے۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔کچھ صارفین مولانا طارق جمیل کی رائے سے اتفاق کرتے جبکہ کچھ صارفین اختلاف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ایک صارف نے مولانا صاحب کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں مشترکہ خاندانی نظام پر پابندی کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بالکل صحیح کہا، اسلام میں مشترکہ خاندان کا کوئی تصور نہیں ہے، ہم نے اس نظام کو ہندوستانی ثقافت سے اپنایا ہے۔

دوسری جانب ایک صارف نے مولانا طارق جمیل کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ والدین سے زیادہ اہم دنیا میں کوئی رشتہ نہیں ہے۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ہر نظام کے اپنے کچھ فائدے اور کچھ نقصانات ہوتے ہیں اس طرح مشترکہ خاندانی نظام میں رہنا اس وقت تک نقصان دہ نہیں جب تک کہ خاندان کا ہر فرد اپنی حدود میں رہے اور اپنے خاندان میں شامل ہونے والے نئے ممبر کو ایک محفوظ جگہ فراہم کرے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…