پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

بیوی کو منانے کیلئے جانیوالے نوجوان کو سسرالیوں نے جلا دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھل(این این آئی)ٹھل کے علاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جھلس کر شدید زخمی ہونے والے نوجوان علی محمد سرکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔گذشتہ رات سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر نوجوان کو آگ لگائی تھی، نوجوان بیوی کو منانے سسرالیوں کے گھر گیا تھا تو سسراورسالے نے حملہ کرکے آگ لگائی تھی۔

ڈاکٹرزکے مطابق آگ لگنے سے نوجوان کا جسم اور چہرہ 40 فیصد جھلس چکا تھا ، سہولیات نہ ہونے پرورثا کو نوجوان کوعلاج کے لیے لاڑکانہ لے جانیکا کہا تھا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ورثا کے غریب ہونے کے سبب نوجواں نے جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ہے۔علاقہ پولیس نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ میں ملوث ملزم بشیر کوگرفتار کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…