جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کرنا چاہتے ہیں ‘سلمان اکرم راجہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم پاکستان کے آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے ،تحریک انصاف اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کرے گی ،پوری قوم کو بنیادی حقوق کی پامالی اور سویلینز کوملٹری کورٹس میں لے جانے کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے ،ہم بہت جلد ملک گیر احتجاج کا اعلان کریں گے،دھرنے اور احتجاج کے حوالے سے ہمارا پورا پلان ہے ،شیر افضل مروت کو ایک موقع دے رہے ہیںاگر ڈسپلن کا مظاہرہ نہ کیا تو پارٹی آئین کے مطابق کاروائی کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات ہوئی ہے ہمارے منتخب ممبران کے ساتھ زیادتی ہوئی ،چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا لیکن پھر بھی ان کا عزم بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا اعلان جلد کریں گے اورپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم اس لیے کر رہے ہیں کہ فوجی عدالتیں قائم ہوں اور ہمیں بند کمروں میں سزائیں ہوں،ہم اپنا مقدمہ پاکستان کی عوام کے پاس لے کر جائیں گے کیونکہ یہ پاکستان کی عوام کا مقدمہ ہے، انشا اللہ ہم یہ جنگ جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ کب احتجاج کریں گے اس کی تفصیلات یہاں نہیں بتا سکتا ،جلسہ ایک دن کا ہوگا یا دھرنا دینا ہے ہمارے پاس تمام آپشنزموجود ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بشری بی بی کا سیاست میں کردار ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اسی طرح علیمہ خان بھی بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو فسطائیت ہوئی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،لیکن اپنے اراکین اسمبلی کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی،ہمارے کارکنان اور لیڈران کو زدوکوب کیا گیا لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے،کل ان سے ملاقات ہوئی ان کا جذبہ آج بھی بلند ہے،ہم ایک نئے پاکستان کے دہانے پر کھڑے ہیں،ہم اس جھوٹ کے نظام کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔انہوںنے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کی روح پر حملہ کیا گیا،ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کرنا چاہتے ہیںتاکہ کسی کے پاس اپیل کا حق نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ رات جتنی بھی تاریک ہو اس کے بعد سحر نے آنا ہی آنا ہے،ہم ثابت قدم رہیں گے کیونکہ ہمارا لیڈر شیر ہے،پی ٹی آئی ایک متحد جماعت ہے جسے فعال لیڈرشپ میسر ہے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…