اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہوئی شارٹ مشین گن تھانہ سیکریٹریٹ سے نامعلوم شخص کو جاری کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایم جی غائب ہونے کی رپوٹ درج ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ بینک ڈکیتیوں میں یہی سرکاری ایس ایم جی استعمال کیے جانے کا شبہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہوئی تھیں اور 2 بینک وینز بھی لوٹ لی گئی تھیں۔چاروں وارداتوں کے دوران 1 شہری جاں بحق، 3 گارڈز اور 5 شہری زخمی ہوئے تھے۔