بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازم 16 موبائل فون جسم سے باندھ کر کینیڈا سے اسلام آباد لے آیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ایک فضائی میزبان کینیڈا سے اسلام آباد کی پرواز میں 16 نئے موبائل فون جسم کے ساتھ باندھ کر لے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کا ایک ملازم کینیڈا سے اسلام آباد کی پرواز میں 16 نئے موبائل فون جسم کے ساتھ باندھ کر لایا جسے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے کو کئی دن سے خفیہ رکھا گیا تھا جسے قومی ائیر لائن کی جانب سے جاری ایک شوکاز میں ظاہر کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس کے مطابق پی آئی اے کا فضائی میزبان 24 اکتوبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پرواز پی کے 782 میں اسلام آباد پہنچا تھا۔نوٹس میں بتایا گیا کہ ائیرپورٹ سے باہر جانے کے دوران کسٹم حکام کو فضائی میزبان پر شک ہوا جس پر کسٹم حکام نے اس کی تلاشی لی تو اس کے جسم کے ساتھ 16 جدید موبائل فون بندھے ہوئے پائے جنہیں بعد ازاں ضبط کرکے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پی آئی اے حکام نے معاملہ ایک شوکاز میں اٹھاتے ہوئے ملازم کو 3 دن میں جواب دینے کی ہدایت کی شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر ملازم کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…