بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فراڈیوں نے جعلی بینک برانچ بناکر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں جعل سازوں نے بھارت کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک جعلی برانچ قائم کرکے اسے دس دن تک آپریٹ کرتے رہے تاکہ لوگوں کو مستحکم ملازمتوں کا جھانسہ دیکر ان سے رقوم بٹوری جاسکیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وسطی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گائوں چھاپورہ کے لوگ دور دراز کے اس پسماندہ علاقے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ دیکھ کافی حیران ہوئے۔

کچھ لوگوں ابتدا میں شک بھی ہوا، جبکہ کچھ سمجھے کہ یہاں انھیں اچھی اور مستقل ملازمت کا موقع ملے گا، پنٹو دھروے نامی ایک 25 سالہ نوجوان ان افراد میں شامل ہے جس نے اس بینک میں کیشئر کی ملازمت کے لیے پانچ لاکھ اسی ہزار روپے دیے۔تاہم وہاں کسی قسم کا کوئی کام نہ کرنے اور ایمپلائز آئی ڈی کارڈ نہ ہونے کے معاملے نے شکوک و شبہات کو جنم دیا لیکن بالکل نئے فرنیچر، آپریشنل کاونٹرز اور ایسے ہی دیگر انتظامات نے انکے شک کو دور کیا۔چند روز تک تو یہ معاملہ چلتا رہا اور جعلی منیجر انھیں کمپنی پروٹوکولز فالو کرنے جیسے ہدایت دیتا رہا، لیکن پھر ایک دن منیجر نے آنا بند کر دیا، جس کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور ملازمت حاصل کرنے والوں کو بتایا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوگیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…