بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ:کالج ڈائریکٹر، پرنسپل اور پروفیسر کے بیانات سامنے آگئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک)لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر کالج ڈائریکٹر آغا طاہر نے کہا ہے کہ پولیس کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے اور وہ اسے عوام کے سامنے پیش کرے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا طاہر نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو یہ معاملہ ان کے علم میں آیا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم دیکھنے کے بعد پولیس نے ان سے رابطہ کیا، اور تمام فوٹیج پولیس کے حوالے کی گئی ہے، جس کی فارنزک جانچ سے حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

آغا طاہر نے مزید کہا کہ انہوں نے ان طالبات سے بھی رابطہ کیا جو چھٹیوں پر تھیں، لیکن کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دعوے کرنے والی طالبات سے اپیل کی کہ وہ انہیں ان مقامات تک لے جائیں جن کا ذکر کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ جس سکیورٹی گارڈ کا ذکر ہو رہا ہے، وہ اس دن چھٹی پر تھا۔ گارڈ کو فون کرکے بلایا گیا اور اب وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

آغا طاہر نے سوال اٹھایا کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں جاری نہیں کر رہی، جبکہ سکیورٹی گارڈ پر بچوں کو مارنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے، اگر ایسا ہوا ہے تو فوٹیج پیش کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کالج کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔کالج پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا کہ پارکنگ میں کوئی دروازے نہیں ہیں، اور جب ہفتے کی رات سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر ہوئی، تو اسی دن پولیس نے تفتیش شروع کر دی تھی۔کالج پروفیسر عارف نے سوال اٹھایا کہ وزیر تعلیم نے تصدیق کے بغیر کیسے بیان جاری کر دیا، اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر بیانات دینے والی 98 فیصد لڑکیاں ان کے ادارے کی طالبات نہیں ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…