بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

انیل کپور اور نانا پاٹیکر میرے لیے آپس میں لڑتے تھے، ملیکا شیراوت

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) معروف بالی وڈ اداکارہ ملیکا شیراوت نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم اسٹار انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کیلیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔ملیکا شیراوت کی کئی سالوں بعد سلور اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے راجکمار راؤ اور ترپتی ڈمری کی فلم ‘وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں ملیکا شیراوت نے اپنے فلمی سفر کے بارے میں کھل کر بات کی اور کچھ دلچسپ یادیں سے پردہ اٹھایا۔اداکارہ نے کامیڈی فلم ‘ویلکم’ کے ساتھی اداکاروں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کی تعریف کی اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی وجہ سے وہ دونوں جھگڑتے تھے۔انٹرویو میں انہیں فلم کے سیٹ سے ایک تصویر دکھائی گئی تو ملیکا شیراوت نے کہا کہ کہ یہ مجھ سے شادی کے خواہش مند دو لوگ ہیں، یہ تصویر میری زندگی کی وضاحت کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘ویلکم’ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور اور نانا پاٹیکر میرے لیے ایک دوسرے سے جھگڑا کرتے تھے، دراصل وہ حقیقی زندگی میں بھی میرے توجہ چاہتے تھے، تصویر کریں اْس وقت میں نے خود کو کتنا اہم محسوس کیا ہوگا، وہ دونوں بہترین انسان اور لاجواب اداکار ہیں۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتی تھیں فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی تو انہوں نے انکار کیا۔ملیکا شیراوت نے کہا کہ ہم دبئی میں شوٹنگ کر رہے تھے تب اس قدر گرمی تھی کہ ہمارا میک اپ پگھل جاتا تھا، اس ماحول میں کسی نے فلم کی کامیابی کے بارے میں سوچنے کی زحمت نہیں کی، ہماری صرف یہی خواہش تھی کہ شوٹنگ ختم کر کے جلدی سے گھر چلے جائیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…