بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوا ہے اور پروازوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی ہے۔پروازوں میں اضافہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ہوا،عام دنوں میں پاکستانی فضائی حدود سیاوور فلائنگ کرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اوورفلائنگ وہ پروازیں کہلاتی ہیں جن کی منزل کسی اورملک کا ہوائی اڈہ ہوتا ہے،مگروہ اپنے مقررہ ایئرپورٹ تک رسائی کے لیے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کچھ مزید ایئرلائنز نے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے، اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے سول ایوی ایشن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے،اوور فلائنگ کرنے والی پروازیں سی اے اے کو ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…