بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ذاکر نائیک نے پی آئی اے کے بیان پر پاکستانیوں سے معذرت کرلی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)سرکاری دورے پر پاکستان آئے معروف مبلغ و اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ذاکر نائیک نے کراچی میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران پی آئی اے سے متعلق اپنی بات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حق کی بات کی تھی لیکن وہ اس کے باوجود پاکستانیوں سے معافی کے طلب گار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وہ پی آئی اے کے واقعے کو بھول جائیں، جس پر انہوں نے سوچا کہ انہوں نے مذکورہ واقعے پر کیا کہا تھا۔ذاکر نائیک کے مطابق وہ پی آئی اے کے واقعے کو بھلا چکے تھے لیکن پھر انہیں یاد آیا اور اب وہ پاکستانیوں سے معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی مذکورہ معاملے پر بہت ساری باتیں کی جا رہی ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بات کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں میں نفرت بڑھے،

ان کے مطابق انگریزوں نے پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کے درمیان نفرتیں بڑھا دی تھیں لیکن ان کی خواہش ایسی نہیں، اس لیے وہ پی آئی اے سے متعلق کہی گئی اپنی بات پر پاکستانیوں سے معافی کے طلب گار ہیں۔خیال رہے کہ ذاکر نائیک نے چند دن قبل ہی کراچی میں ایک تقریب کے دوران بتایا تھا کہ اکتوبر کے آغاز میں جب وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آ رہے تھے تو پی آئی اے انتظامیہ نے ان سے ان کے سامان کے پیسے وصول کیے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…