اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لیڈی ٹیچر کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) ملتان میں گھر سے اسکول جانے والی لیڈی ٹیچر کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ملزم ٹیچر کا پیچھا کرتا رہا۔ سر پر ایک ہی گولی ماری اور موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ گلزیب کالونی میں صبح تک سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔بچے اسکول جا رہے تھے، اسکول جانے والوں میں نجی اسکول کی لیڈی ٹیچر بھی تھی۔ٹیچر کے پیچھے ایک شخص بھی نظر آرہا تھا جس کو وہ بار بار دیکھ رہی تھی، اچانک ملزم نے قریب آکر خاتون کے سر میں گولی مار دی جس سے ٹیچر زمین پر گر گئی، ملزم نے موبائل فون اٹھایا اور فرار ہوگیا۔

اس سارے منظر میں بچے بھی خوف زدہ ہوکر بھاگنے لگے۔ایس پی کینٹ طاہر مجید نے بتایا کہ مقتولہ ٹیچر کی شناخت صفورا تیمور کے نام سے ہوئی ہے۔ امکان ہے ملزم خاتون کو پہلے سے جانتا تھا۔سر میں گولی مارنا ظاہر کرتا ہے کہ ملزم خاتون کو جان سے مارنا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد خاتون کا موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، جلد ہی ملزم تک پہنچ جائیں گے۔مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتولہ کی والدہ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…