ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

را کے ایجنٹ کی گرفتاری ،کراچی میں مقیم ہونے بارے اہم انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد اس کے کراچی میں مقیم ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ملزم سلیم نے بتایا کہ مجھے 1989 میں را نے کراچی بھیجا تھا، 2012 اور 2014 میں دوبارہ انڈیا گیا تھا۔ملزم نے انکشاف کیا کہ منوڑا میں رہائش پذیر تھا، را کو حساس معلومات فراہم کرتا تھا، بڑے اور چھوٹے بحری جہازوں کی آمد و رفت سے آگاہ کرتا تھا۔

وسیم نے کہا کہ جنگی جہازوں سے متعلق بھی معلومات دیتا تھا، منوڑا اور چائنہ پورٹ کے نقش حاصل کیے تھے، پی سی او سے جاکر بھارت فون کرتا تھا۔ملزم نے کہا کہ بھارت میں را کے ٹھکر صاحب کو رپورٹ کرتا تھا، ٹھکر صاحب کے سوا کسی کو نام سے نہیں جانتا تھا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار جاسوس کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم سے چائنہ پورٹ اور منوڑہ کے نقشے بھی ملے، ملزم سے مختلف ناموں کے پاسپورٹس، شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔شعیب میمن نے کہا کہ گرفتار ملزم سے مختلف محکموں کے سروس کارڈ بھی ملے، ملزم نیپال کے ذریعے بھارت کا سفر کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی ملے ہیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…